لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت گزشتہ سال 700 ارب ٹیکس زیادہ اکھٹا ہوا ،اس سال مزید ٹیکس اکھٹا کر کے عوام پر لگائیں گے،پنجاب سپیڈ شہباز شریف کے دس سالہ دور میں جو کیا ہے ہم دو سال میں اس سے زیادہ کر کے دکھائیں گے،ہمیں امیر ہونے کا شوق نہیں بس عوام کی خدمت کرنا ہمارا مشن ہے۔وہ اتوار کے روز بھوگیوال روڈ پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔