’’خدمت آپ کی دہلیز ‘‘ پروگرام کا  تیسرا مرحلہ 

وزیر اعلی  سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر شروع کیے گئے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور عوامی خدمت پر مامور اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے کے اہداف کے حصول کے بعد اس پروگرام کے کامیاب نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے جاری رکھا گیا ہے عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی اور اس سسٹم کے تحت اپنی شکایات کے حل کے لئے متعلقہ محکموں سے رجوع کرنے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے پہلے دو مرحلوں کی کامیابی کے بعد پنجاب میں  ’’خدمت آپکی دہلیز پر‘‘پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز  کر دیا گیا ہے جو چھ ہفتوں پرمحیط ہو گا  تیسرا مرحلہ 30اگست تا 10 اکتوبر جاری رہے گا، شیڈول کے مطابق 30 اگست تا 5 ستمبر ہفتہ صفائی،6تا12 ستمبرہفتہ نکاسی آب منایا جائے گا۔13تا19ستمبر ہفتہ برائے صفائی و نکاسی آب،20تا 26ستمبر ہفتہ برائے شہری تزئین و آرائش منایا جائے گا۔27ستمبر تا3اکتوبرہفتہ برائے روڈ سیفٹی، 4تا10اکتوبرہفتہ برائے خدمت رسائی منایا جائے گا۔ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر خدمت آپ کی دہلیز پر  پروگرام میں کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی کی گئی صوبے کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم جاری رکھی جائے گی تمام اضلاع میں ای خدمت سینٹرز کی طرز پر خدمات کی فراہمی کیلئے ماڈل تیار کیا جائے، چیف سیکرٹری پنجاب نے  ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کا اگلا مرحلہ اس انداز سے شروع کیاگیا ہے کہ لوگوں کو یقین ہو کہ  حکومت انکے کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مکمل کیے گئے پروگرام کے دوران صوبہ بھر میں 68لاکھ سے زائد سر گرمیاں سر انجام دی گئیں۔
48ہزار26شکایات میں سے 42 ہزار پانچ سو 28 شکایات کابروقت ازالہ ممکن بنایا گیا، شکایات کے ازالے کا تناسب 89فیصد، عوامی اطمینان کا تناسب71فیصد رہا،خدمت آپ کے تخلص پر پروگرام کا تجربہ پاکستان میں پہلی مرتبہ کیا گیا تھا جو کہ وزیراعظم پاکستان کے ویڑن کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے اس مشن کی تکمیل تھا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائی جائیں جو کہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا شہریوں نے خدمت ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی شکایات اس ایپ کی مدد سے متعلقہ محکموں تک پہنچائیں اس طرح باسہولت نظام اور بااختیار عوام کے اصولوں کے تحت ہر ہفتے ایک نئے  انداز سے ایک نیا مشن ممکن بنایا گیا ماضی میں ایک چ ھوٹے سے مسئلہ کیلئے مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے کے بجائے فرسودہ اور سست رفتار نظام کے متبادل کے طور پر عوامی سہولتوں کے نئے سسٹم کی بنیاد رکھی گئی جس کا مقصد خدمات کے بہتر فراہمی امن و امان اور پرائس کنٹرول کے لئے عوام الناس کے مسائل کاحل اور کی شکایات اور رائے دہی کے ذریعے کارکردگی ایپ ڈاؤن لوڈ کی سہولیات فراہم کرنا تھا نظام وہی کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں جنہیں عوام خوش دلی کے ساتھ قبول کریں اپنائیں اور ان پر عمل پیرا ہوں پنجاب کے عوام نے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کے لئے اسے خوش دلی کے ساتھ قبول کیا  وزیر اعلیٰ پنجاب نے  اگلے محلے میں بھی اس پروگرام کو جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں جس کا آغاز ہوگیا ہے اور انشاء اللہ  پنجاب بھر کے تمام 36 اضلاع میں اس پروگرام کے تحت  شہریوں کی شکایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ محکمے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن