وہاڑی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم این اے اورنگزیب خان کھچی، صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ جو سیاستدان ایک صوبہ نہیں چلا سکا وہ ملک کا وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اس وقت پورے پاکستان میں چاروں صوبوں میں ہر لحاظ سے بدترین کارکردگی ان کے صوبہ سندھ کی ہے کورونا میں سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں یہاں کے مکینوں کو پینے کیلئے پانی نہیں سفر کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ نہیں سڑکیں ،سیوریج سسٹم بھی نہیں ہیں اور سب سے زیادہ برے حالات وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے کے اپنے شہر لاڑکانہ پورے پاکستان میں بچوں کی اموات کی سب سے زیادہ شرح تھرپارکر کی ہے سندھ کے حکمران وفاق پر پانی نہ دینے کا جھوٹا الزام لگاتے ہیں یہاں کے وڈیرے ان کے آشیرباد سے غریب کسانوں کا چھین کر ان کی زمینیں بنجر بنارہے ہیں ان کی وجہ سے کئی خاندان سندھ چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں