شنیرا نے وسیم اکرم کو  گھر آنے سے روک دیا

Aug 30, 2021

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی شادی 8 برس سے زیادہ کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے۔ گزشتہ دنوں ہی وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا تھا کہ انہیں وسیم سے بچھڑے 10 ماہ ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اتنی طویل جدائی پر دونوں ہی بہت اداس ہیں اور اس کا اظہار بارہا سوشل میڈیا پر کر بھی چکے ہیں اور اب وسیم اکرم اپنی اہلیہ سے ملنے میلبورن پہنچنے کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں، قرنطینہ کے دن پورے ہونے کے بعد وہ گھر روانہ ہوں گے۔وسیم اکرم نے قرنطینہ میں اپنا حُلیہ تبدیل کرلیا ہے انہوں نے قرنطینہ میں مونچھیں رکھ لیں، ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کی زندگی بہت مشکل ہے۔اہلیہ شنیرا اکرم کو وسیم اکرم کی مونچھیں پسند نہیں آئیں ۔

مزیدخبریں