بیگم کنیزواجدخان نے پوری زندگی سماجی خدمات میں گزاری،سعیدغنی 

کراچی (وقائع نگار) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے ایجوکیشن ٹرسٹ ناصرہ اسکول کی سابقہ ٹرسٹی، ایڈوائیزر و معروف تعلیم داں بیگم کنیز واجد خان کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوء کہاکہ بیگم کنیز واجد خان نہ صرف ایک معروف تعلیم دان بھی بلکہ ایک نڈر اور بہادر خاتون تھی،بیگم کنیز واجد خان تاحیات چیف ویلفیئر آفیسر رہی،بیگم کنیز واجد خان نے مرحومہ ناصرہ وزیر علی خان کے ساتھ مل کر ناصرہ ایجوکیشن ٹرسٹ کی مشیر کے طور کام کیا اور بحیثیت ٹرسٹی اپنی زندگی کے قیمتی سال خدمات کے طور پر گزارے جبکہ وہ اپنے آخری ایام تک تعلیم کے لئے اپنی خدمات انجام دیتی رہی،صوبائی وزیراطلاعات سندھ کاکہناتھاکہ آج بھی ناصرہ ٹرسٹ کے زیر انتظام کراچی شہر میں 5 سے زائد اسکولز میں ہزاروں طلبہ و طالبات تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہ ہیں،بیگم کنیز واجد خان نے بیگم رعنا لیاقت علی خان کے ساتھ مل کر آل پاکستان وومینز ایسوسی ایشن( اپوا) کی بنیاد رکھی،مرحومہ کے ایس او ایس ویلییج کی بنیاد رکھی اور وہ اس کی آخری دم تک مدر کے عہدے پر تعینات رہی،مرحومہ نے اپنی پوری زندگی سماجی خدمات میں گزاری اور آج بھی ملک بھر میں متعدد ایسے ادارے ہیں جن کے بانیوں میں ان کا شمار ہے،صوبائی وزیرسعید غنی نے مزیدکہاکہ بیگم کنیز واجد خان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو مکمل کرنا ناممکن ہیم،اللہ تعالٰی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین 
بیگم کنیز واجد خان 

ای پیپر دی نیشن