معراج محمدخان کے راستے پرچلتے ہوئے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ‘برسی پر تقریب

Aug 30, 2021

کراچی (وقائع نگار) آرٹس کونسل کراچی میں معراج محمدخان کی پانچویں برسی کی تقریب کاانعقادکیاگیاجس کی صدارت کنوینئرقومی محاذ آزادی اظہرجمیل نے کی جبکہ چیئرمین استقلال پارٹی ،پاکستان پیپلزموومنٹ سیدمنظور،علی گیلانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،برسی کے موقع پرمقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ معراج محمدخان کی جمہوری جدوجہدکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،آج معراج محمدخان کے راستے پرچلتے ہوئے عوامی اورآئینی مسائل کوحل کرنے کے لیے جدوجہدکرنے کی اشدضرورت ہے ،سینٹررضار بانی ، عوامی ورکرزپارٹی کے صدریوسف مستی خان ،ایم کیوایم کی کشورزہرا،عوامی جمہوری پارٹی کے سیکریٹری جنرل امان اللہ شیخ ،چیئرمین عام لوگ اتحادرحمت اللہ خان،سماجی رہنماء کرامت علی،سٹیزن فارچینج کے سمیرہود،پاکستان فلاحی پارٹی کے الطاف شیراز، جماعت اسلامی کے معراج الہدی ،سندھ یونائٹیڈپارٹی کے منیراحمدشیخ ،معراج محمدخان کے صاحبزادے خاقان محمدخان ،عورت فائونڈیشن کی مہنازرحمان ،محترمہ انعم کے علاوہ ارشدبٹ اورخالدحمیدفاروقی نے بھی ٹیلفونک خطاب کیا،منظورگیلانی نے کہاکہ ہم سب کوعوام دوست ایجنڈے کے تحت مشترکہ پلیٹ فارم اکٹھاہوناہوگا،منظورگیلانی نے کہاکہ عوام کے حق حاکمیت کی جنگ جیتناہوگی ،اظہرجمیل نے اپنے خطاب میں کہاکہ آئینی ،معاشی اورمعاشرتی مسائل کوحل کرناہم سب کی ذمہ داری ہے ،سینٹررضاربانی نے کہاکہ پارلیمنٹ کے بجائے فیصلے کہیں اورکیے جارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ افغانستان سمیت تمام اہم ترین امورکوپارلیمنٹ میں زیربحت لانے کی بھی اجازت نہیں ہے ؟یوسف مستی خان نے کہاکہ ہمیں عوامی حقوق کی بحالی کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم اکٹھاہوناچاہیئے ۔
آرٹس کونسل

مزیدخبریں