کراچی (وقائع نگار) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ بدقسمتی سے شہرکراچی میں گذشتہ چنددہائیوں سے درختوں کے جنگلات کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے کنکریٹ کے جنگلات کی حوصلہ افزائی کی گئی جس کے نتائج درجہ حرارت میں بے انتہا اضافے،بارش اور پانی کی قلت کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔یہ بات خوش آئند ہے کہ اب باقاعد گی کے ساتھ حکومتی سطح پر شجرکاری کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو بھر پورانداز میں فروغ بھی دیا جارہاہے جو لائق تحسین ہے۔شجرکاری کرنا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ہم سب کو اس کے لئے اپنا اپنا کردار اداکرنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور دعا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شجرکاری مہم کا افتتاح شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے پودا لگاکر کیا۔
جامعہ کراچی