شائقین کی بھرپورسپورٹ نے کشمیر پریمیئرلیگ کو کامیاب بنایا، ارشد خان تنولی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )کشمیرپریمیئرلیگ کے پہلے ایڈیشن کا میلہ کامیابی سے مظفرآباد میں سجا۔ چھ ٹیمیں کے افتتاحی ایڈیشن میں شاہدآفریدی کی راولاکوٹ اور محمد حفیظ کی مظفرآباد ٹائیگرز فائنل میں پہنچے۔ جہاں راولاکوٹ نے سات رنز سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔۔ حتمی ٹاکرے میں مظفرآباد کا پلڑا بھاری لیکن جیت ان کا مقدر نہ بن سکی۔۔ ٹیم کے اونر ارشد خان تنولی کا کہنا ہے کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے۔ جب دو ٹیمیں کھیلتی ہیں تو ایک نے ہی جیتنا ہوتا ہے۔ ہم دوسرے روز پر رہے۔ ہمیں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم میں شمار کیا جارہا تھا۔۔ فائنل میں کچھ غلطیاں ہوئیں۔ ان پر ورک آؤٹ کریں گے۔ ہمت نہیں ہاریں گے۔ اورمحنت کرکے دوبارہ میدان میں اتریں گے۔ اور ہوم گراؤنڈ پرسیزن ٹو کا ٹائٹل جیتیں گے۔ مظفرآباد ٹائیگرز کے اونر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئرلیگ سے ہمارا اولین مقصد وہ پورا ہوا۔ ہم نے کشمیر کا مثبت پیغام پوری دنیا میں پہنچایا۔ لیگ کے میچز پوری دنیا میں دکھائے گئے،، فینز نے بہترین کرکٹ کو خوب انجوائے کیا۔ارشد خان تنولی نے سپورٹ کرنے اور لیگ کو کامیاب بنانے پر شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن