کراچی (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی تین سالہ کارکردگی پر خراج تحسین کیا۔صائمہ ندیم کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کو اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی بھرپور آواز اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ایم این اے صائمہ ندیم نے کہا کہ پاکستان پر جن پارٹیوں نے 30سال حکومت کی وہ منہ چھپا رہے ہیں،تین سالہ کارکردگی کا جائزہ فخر سے پیش کریں گے۔ موجودہ حکومت نے کسان کے فائدے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں،موجودہ حکومت نچلے طبقے کیلئے احساس پروگرام لائی ہے،احساس کفالت پروگرام کے تحت 260ارب روپے سے بیوائوں،یتیموں اورغریبوں کے لئے پروگرام شروع کیا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کامیاب احساس پروگرام پر بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔ عمران خان پوری دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ملکی سالمیت کی بات کررہے ہیں۔حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا تھا،معیشت بہتر کرنے اور غریب و متوسط طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے متعدد اقدامات کیے۔ وزیراعظم پاکستان کو صحت کارڈ سے ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پورے ملک میں ایک تعلیمی نصاب کردیا گیا ہے،تحریک انصاف حکومت نے یکساں تعلیمی نصاب کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔وزیراعظم پاکستان کو بلا تفریق احتساب اور خارجہ پالیسی میں شاندار کامیابیوں پر بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں، ایم این اے صائمہ ندیم،وزیراعظم پاکستان کو کورونا کے خلاف بہترین حکمت عملی پر بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں ایم این اے صائمہ ندیم، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عالمی سطح پر امت مسلمہ کی بھی بھرپور ترجمانی کی، انشاء اللہ وزیراعظم پاکستان کی سرپرستی میں آزاد کشمیر میں بھی خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے انصاف، انسایت اور خودداری کے لئے کام کیا۔
صائمہ ندیم
پی ٹی آئی حکومت کواپنی تین سالہ کارکردگی پر فخرہے،صائمہ ندیم
Aug 30, 2021