سندھ حکومت  مزدوروں کے تحفظ کے لئے  عملی اقدامات کرے۔ عبدالرحمن خانزادہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ق) یوتھ ونگ سندھ کے صدر عبدالرحمن خانزادہ کی قیادت میں سانحہ مہران ٹائون میں ہلاک ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کاا ہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ واقعے نے مزدوروں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے ۔ سند ھ حکومت فوری طور پر دیگر فیکٹریوں میں حفاظتی اقدامات چیک کرے اور مکمل پالیسی اور قانون بنایا جائے اور اس پر عمل کروایا جائے۔ واقعے میں ملوث افراد کو فوری سزاد ے کر لواحقین کو انصا ف فراہم کیا جائے۔ مزدوروں کو حقوق مسلم لیگ(ق) کی حکومت میں ہی ملیں گے۔
مسلم لیگ(ق)

ای پیپر دی نیشن