راولپنڈی (جنرل رپورٹر )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیادیں کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے، ، بیرونی ممالک کے وفاداروں کی ’پانچوں انگلیاں گھی‘ میں ہیں پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کی کوئی بات سننے کا روادار نہیں عمران خان کو دھوکے میں رکھا جارہا ہے ، ،تمام مکاتب کا متفقہ فیصلہ ہے ذکر حسین ؑ سنت رسول ؐ ہے عزاداری پر قدغنیں نہ لگائی جائیں، ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ بدلتے علاقائی حالات میں وطن عزیز کو یکجہتی کی مزید ضرورت ہے تمام صوبوں قومیتوں مسالک مکاتب اقلیتوں کو ان کے حقوق ادا کرکے ہی انہیں قومی دھارے میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے ، ایسے حالات میں جب اززلی دشمن کو بہت سے محاذو ں پر ناکامی ہو رہی ہے وہ اپنے ایجنٹوں کے ذذریعے پاکستان کو داخلی عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔
لہذا دشمن کی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے حکومت اپوزیشن تمام اداروں اور پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
پاکستان کی بنیادیں کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے، حامد موسوی
Aug 30, 2021