مولانا فضل الرحمن سیاست کریں‘ فتوے نہ دیں: پی ٹی آئی

وہاڑی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل، ضلعی صدر خواتین ونگ مسز صائمہ نورین اور صوبائی رہنما طاہر انور واہلہ نے کہا ہے کہ کون کتنا بڑا مسلمان ہے یہ اللہ اور بندے کا معاملہ ہے مولانا فضل الرحمان کو کس نے منصف بنایا  ان سے گزارش ہے کہ سیاست کریں مفتی بن کر فتوے جاری نہ کریں عمران خان پوری پی ڈی ایم سے اچھے مسلمان دیانت دار اور محب وطن ہیں   عمران خان نے  وزیراعظم بننے کے بعد بیرون ممالک جائیدادیں نہیں بنائیں غریب لوگوں کی جائیداوں زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا کی سرپرستی نہیں کی تین بار وزیراعظم بننے والوں نے عوام کے ساتھ جو سلوک کیا وہ ملکی تاریخ کا حصہ ہے  اس گناہ کو عوام چاہے معاف کردیں خدا کی عدالت میں معافی نہیں ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا سید غازی شاہ

آپ 1918ء میں متھال، مانسہرہ میں سید مبارک شاہ کے ہاں پیدا ہوئے۔ نسبت سادات سے آپ کا گھرانہ اپنے علاقہ میں عزت و احترام کی نظر سے ...