پانی میں مزید کمی،رحیم یار خان کی فرسٹ سسٹم نہریں مشکل سے چلنے کا خدشہ

Aug 30, 2021

رکن پور(خبر نگار)نہری پانی میں مزید کمی رحیم یار خان کی فرسٹ سسٹم نہریں بھی مشکل سے چلنے کاخدشہ جبکہ سیکنڈ اور تھرڈ سسٹم مسلسل بند رہیں گے کسان پریشان تفصیل کے مطابق رحیم یار خان کے نہری پانی میں مزید کمی کر دی گئی پانی کی کمی سے رحیم یار خان کی فرسٹ سسٹم والی نہریں بھی مشکل سے چلنے کا امکان ہے جبکہ سیکنڈ اور تھرڈ سسٹم مکمل طور پر بند رہے گا فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ سسٹم لاگو ہونے سے رحیم یار خان کی اکثر نہریں بند رہیں گی نہروں کی مسلسل بندش اور وارہ بندی سے کسان پریشان ہیں پانی کی کمی کے باعث اس سال کماد،کپاس اور دھان کی پیداوار میں کمی ہو گی کسانوں نے کہا کہ حکومت اور انہار آفیسران کی غلطیوں کا خمیازہ کسانوں کا بھگتنا پڑ رہا ہے کھاد کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور مہنگے تیل کے باعث اس سال کسان کو نقصان اٹھانا پڑے گا دوسری جانب کسان بورڈ کے رہنما ڈاکٹر مختیار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ناکامی کے باعث پانی کی کمی کا مسئلہ سر اٹھارہا ہے۔

مزیدخبریں