میلسی(نامہ نگار)پرائمری ہیڈز ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کے صدر محمد عاصم جاوید نے ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر وہاڑی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ پرائمری ہیڈزنے چونکہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی اینٹی ڈینگی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ داخلہ مہم اور شجر کاری مہم کو جاری رکھا ہے اور سکولوں میں حاضر رہے ہیں لیکن انکا کنوینس الائونس کاٹ لیا گیا ہے جس پر ضلع بھر کے ہیڈز میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیوٹی ادا کرنے والے پرائمری ہیڈز کا کنوینس الائونس فوری جاری کیا جائے ۔