ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر حملہ امریکیوں کی تنگ نظری ہے، مولانا مفتی عبدالواحد

Aug 30, 2021

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)جمعیت علماء اسلام (س) کے رہنماوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر امریکی جیل میں حملہ امریکیوں کی تنگ نظری ہے،صوبائی شوریٰ کا اجلاس آج ضلعی دفتر میں ہوگا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ یہ بات قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم میرزئی ، مولانا ندا محمد حقانی ، حاجی میراحمد شاہوانی ،قاری نعیم اللہ جلالی، حاجی حضرت اللہ اچکزئی ٗبابر خان ،ملک گزین لہڑی،کریم خان خروٹی ،حافظ درمحمد اخونزادہ ، نثاراحمد شائق، مولوی سیف اللہ ،داود شاہ اوردیگر اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس آج (اتوار) کو ضلعی دفتر میں ہوگا جس کے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سرزمین پر عجیب و غریب قانون ہے ہزاروں علماء طلباء ،دیندار طبقے کے قاتلوں کو معافی ہوتی ہے۔

مزیدخبریں