سبی (نامہ نگار)صوبائی مشیر ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان سردار سر فراز خان ڈومکی کے فرزند سردار زادہ میر کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ صوبائی حکومت زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ صوبے میں زراعت کے پیداوار کو بڑھایا جائے،کسانوں اور زمینداروں کی ترقی و خوشحالی کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،محکمہ زرعی انجینئرنگ سبی کے زیر اہتمام صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی جانب سے بلوچستان گرین ٹریکٹرپروگرام کے تحت ایم ایم ڈی آفس سبی میں زمینداروں میں بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت چابیاں تقسیم کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تقریب سے ڈائریکٹر جنرل محکمہ زرعی انجنیئرنگ بلوچستان ملک محمد رفیق سیلاچی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سبی میر عبدالباقی ڈومکی اسٹور آفیسر قاضی عبدالرزاق اور دیگر نے خطاب کیا قبل ازیں سردار زادہ میر کوہیار خان ڈومکی ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ زرعی انجینئرنگ بلوچستان ملک محمد رفیق سیلاچی نے سبی کے 23زمینداروں میں گرین ٹریکٹر کے چابیاں اور کاغذات تقسیم کئے ۔
حکومت زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے : ڈومکی
Aug 30, 2021