کوئٹہ(اے پی پی) سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے سابق وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی کی والدہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا یے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔