کوئٹہ(بیورو رپورٹ)ہیلتھ منیجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی کابینہ اور ایڈوائزری کمیٹی کا ایک اہم ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں کابینہ کے علاوہ کثیر تعداد میں پبلک ہیلتھ سپیشلسٹس اور ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی طرف سے پسندوناپسند کی بنیاد پر نان کیڈر اور جونیئر افسران کو منیجمنٹ کیڈر کی مخصوص اور مختص شدہ پوسٹون خصوصا ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس جن میں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال، صوبائی سنڈیمن پراونشل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعیناتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیاکہ محکمہ کا ذمہ دار شخص ڈاکٹروں کو آپس میں لڑانے کے لیے کیڈر نان کیڈر تقرروتبادلے کر رہا ہے ہیلتھ منیجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن بلوچستان تمام ڈاکٹر تنظیموں اور تمام کیڈر کے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر ڈاکٹروں کی فلاح و بہبود مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش رہے گی مگرحالیہ تبادلے معزز سپریم کورٹ آف پاکستان، معزز بلوچستان ہائی کورٹ، معزز بلوچستان سروس ٹربیونل کے فیصلوں کی سراسر خلاف ورزی ہے،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دار شخص ڈائریکٹریٹ آف صوبائی نظامت صحت کے انتظامی معاملات میں مداخلت کر کے صوبائی ناظم صحت کے اختیارات کو غلط استعمال کر رہے ہیں اختیارات کو نچلی سطح سے بالائی سطح منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیںجس کا واضح ثبوت آج کے نوٹیفکیشن میں نرسنگ کیڈر کے تمام امور کو صوبائی نظامت صحت بلوچستان سے منتقل کی گئی ہیں اور صوبائی ناظم صحت بلوچستان کے اختیارات کو غلط استعمال کر رہے ہیں جو افسوسناک ہے اور ان اقدامات کے خلاف سخت مزاحمت کی جائے گی۔ ہیلتھ منیجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن بلوچستان ایشن گورنر بلوچستان،وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان،چیف سیکرٹری بلوچستان اور معزز عدالت عالیہ بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ مینجمنٹ کیڈر کی مخصوص اور مختص پوسٹوںپر جونیئر اور نان کیڈر افسران کی تعیناتیاں فورا منسوخ کی جائیں سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل کمیٹی جلد ہی حکام بالا سے ملاقات کرکے تحریری طور پر اپنے تحفظات کا اظہار کرے گی اس کے ساتھ ساتھ معزز عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے کل اجلاس طلب کرلیا گیاہے۔