افغان دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے پر پیر کی علی الصبح پانچ راکٹ داغے گئے جہاں سے امریکی زیر قیادت فوجیوں کا انخلاء جاری ہے۔واقعہ کے عینی شاہد سعید محمد نے شِنہوا کو بتایا کہ خیر خانہ مینیا کے علاقے سے ایک سیڈان سے منسلک راکٹ ہوائی اڈے کی جانب داغے گئے ہیں ، مجھے ایسا لگتا ہے کہ امریکی میزائل شکن نظام نے ان راکٹوں کو ناکارہ بنایا ہے۔تاحال ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی طالبان نے ابھی تک اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔اتوار کے روز ہوائی اڈے کے مغربی نواحی علاقے میں ایک امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں افغانستان میں داعش گروپ سے منسلک ایک مقامی تنظیم داعش خراسان کا ایک مشتبہ عسکریت پسند مارا گیا جبکہ 6 عام شہری ہلاک ہو ئے، کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ایسے میں انخلاء کی پروازیں جاری رہیں کیونکہ امریکی فوجی افغانستان سے انخلا کے آخری مرحلے میں ہیں، انخلاء کا یہ عمل منگل کو مکمل ہونے کی توقع ہے۔اتوار سے کابل پر امریکی بغیر پائلٹ والے طیارے پرواز کر رہے ہیں۔