پیرو کے ضلع یوریماگوآس کے دریائے ہوآلاگا میں 2 کشتیاں ٹکرانے کے باعث کم ازکم 11افراد ہلاک اور 6دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔دریں اثناءوزارت صحت کے علاقائی ہنگامی آپریشنز مرکز کے مطابق مسافروں کی نامعلوم تعداد لاپتہ ہے۔یہ حادثہ اتوار کی علی الصبح مقامی وقت کے مطابق 4بج کر20منٹ پر تقریبا 80افراد کو لے کر سانتا ماریہ سے یوریماگوآس جانے والی ایک مال بردار کشتی کی موٹروالی کشتی سے ٹکر کے با عث ہوا۔مقامی میڈیا کے مطابق مال بردار کشتی پر سوار20 بچوں سمیت افراد مذہبی تقریب کے بعد یوریماگوآس واپس جا تے ہوئے سورہے تھے۔پیرو کی نیوی اور علاقائی ہنگامی آپریشنز مرکز کے ارکان 3ابتدائی امدادی بریگیڈز، طبی عملے، 2 تکنیکی ٹیموں اور ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،مقامی پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔