سعودی عرب :پاکستانی کمیونٹی ارکان کو آگاہی ، امداد کی ترغیب کیلئے تقریب 

Aug 30, 2022


 جدہ(نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی قونصلیٹ جنرل جدہ نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کیلئے سعودی عرب کے ویسٹرن ریجن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کو آگاہی اور امداد کی ترغیب دینے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکومت پاکستان پہلے ہی بین الاقوامی امداد کی اپیل کر چکی ہے۔ قونصل جنرل خالد مجید نے کمیونٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے دل کھول کر عطیات دیں اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔ قونصلیٹ جنرل امدادی سرگرمیوں کو موثر بنانے کے لیے سعودی عرب میں مختلف پاکستانی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایک فنڈ قائم بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں