قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن کا سیلاب متاثرین میں خوراک ،خیمے تقسیم 


 ننکانہ صاحب( نامہ نگار ) قاضی ویلفیئر فا ﺅنڈیشن کی جانب سے پاکستانی سیلاب متاثرین میں خوراک اور خیمے تقسیم کئے گئے۔قاضی ویلفیئر فا?نڈیشن (اسپین) کے صدر چوہدری اکرام قاضی چیچیاں کے مطابق اسپین میں موجود چوہدری شمریز،چوہدری فیصل ،چوہدری احسان چھتہ والا، چوہدری عرفان قاضی اور چوہدری ساجد محمود گورسی (چک پیرانہ)سمیت دیگر افراد کے تعاون سے ہم نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین میں خوراک اورخیمے تقسیم کیے ہیں۔ قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن (اسپین) کے صدر چوہدری اکرام قاضی چیچیاں کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ملک کا ستر فیصد حصہ تباہی وبربادی کی تصویر بن چکاہے ، متاثرہ علاقوںمیں انتہائی دردناک صورتحال ہے انسان ،مویشی سب پانی میں گھرے ہیں، مکانات اور فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں،لوگو ںکے پاس کھانے کو روٹی ،پینے کو پانی اور رہنے کو چھت نہیں ہے لہٰذا آزمائش کی اس گھڑی میں حکومت ، مخیر حضرات، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں، انٹر نیشنل این جی اوز سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن (اسپین) کے صدر چوہدری اکرام قاضی چیچیاں کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی امداد کیلئے قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،انشااللہ اورسیز پاکستانیوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے رضا کار مصیبت زدہ ماﺅں، بہنوں ،بھائیوں ،بچوں اور بزرگوں کو ہنگامی بنیادوں پر خوراک، خیمے اور بستر فراہم کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن