فیصل آباد (آئی این پی )تیزی سے تبدیل ہونے والی معیشت سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نبر د آزما ہونے اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو منافع بخش بنانے کیلئے روایتی طریقہ کار (Linear ) کی بجائے سرکلر اکانومی میں تبدیلی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ یہ بات نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حفصہ جمشید نے فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری میں” سرکلر اکانومی اِن ٹیکسٹائل انڈسٹری“ بارے ایک آگاہی اور مطالعاتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ٹیکسٹائل کی صنعت کا ناقدانہ جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ یہ گزشتہ کئی دہائیوں سے روایتی طریقہ کار کے تحت چل رہی ہے جس کی وجہ سے اِس کے پیداواری عمل کے دوران قابل تجدید وسائل سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا ۔
لائنرکی بجائے سرکلر اکانومی میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت:پروفیسر حفصہ جمشید
Aug 30, 2022