برسلز (اے پی پی)یورپی یونین نے اسرائیل میں قید فلسطینی ایڈمنسٹریٹر خلیل عودہ کی رہائی کے مطالبے کے لیے 169 دن کی بھوک ہڑتال کے بعدوالی تصاویر پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں یورپی یونین کے دفتر سے جاری ٹویٹ میں اسرائیل میں قید فلسطینی ایڈ منسٹریٹر خلیل عودہ کی رہائی کے مطالبے کے لیے 169 دن کی بھوک ہڑتال کے بعدوالی تصاویر جن میں ان کی ہڈیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے پر دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے، ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیل عودہ کی خوفناک تصاویر دیکھ کر حیران ہیں جو بغیر کسی الزام کے اپنی حراست کے خلاف احتجاج میں 169 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہے اور ان کو موت کا خطرہ ہے، ٹویٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ جب تک خلیل عودہ پر کوئی الزام نہیں لگتا تب تک انہیں فوری پر پر رہا کیا جائے ۔
رہائی مطالبہ