طلب 28 ہزار اور مجموعی پیداوار 21 ہزار 749 میگاواٹ‘ بجلی پیدا کی جا رہی‘ تھرمل پلانٹس 800 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں

Aug 30, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 251 میگاواٹ ہو گیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 251 میگاواٹ ہو گیا۔ ملک میں بجلی کی کل طلب 28 ہزار میگاواٹ اور مجموعی پیداوار 21 ہزار 749 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی سے 7 ہزار 950 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ آئی پی پیز سے بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 345 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری تھرمل پلانٹس 800 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ونڈ پاور پلانٹس 730 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 142 ہے۔ بگاس پاور پلانٹ سے 82 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
شارٹ فال

مزیدخبریں