بنگلور میں جانوروں کے ذبح اور گوشت کی فروخت پر پابندی 

Aug 30, 2022


بنگلور(نوائے وقت رپورٹ )بھارتی شہر بنگلور میں جانوروں کے ذبح اور گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پابندی بنگلورو کی مقامی تنظیم کی جانب سے عائد کی گئی ہے جو صرف 31 اگست کو گنیش چترتھی کے تہوار کے موقع پر لگائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بروہت بنگلورو ماہانگارا پالک (بی بی لایم پی) کی جانب سے ایک سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں 31 اگست کو جانوروں کو ذبح کرنے اور گوشت کی فروخت پر پابندی کا حکم دیا گیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی بی بی ایم پی کی حدود میں عائد کی گئی ہے۔ 
بنگلورو، گوشت 

مزیدخبریں