لاہور (سپیشل رپورٹر) حلقہ این اے 108 فیصل آباد اور این اے 118ننکانہ صاحب میں امیدواران کی حتمی فہرست جاری، انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے جبکہ ریٹرننگ افسران نے امیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ تمام امیدواران کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔ این اے 118ننکانہ صاحب کے ضمنی انتخاب میں آٹھ امیدواران حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے شذرہ منصب علی، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان اور تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے سید افضال حسین رضوی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی حلقہ این اے 108فیصل آباد میں 12امیدواران ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے عابد شیر علی، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان جبکہ تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے محمد صدیق انتخاب میں حصہ لیں گے۔ دونوں حلقوں میں 25ستمبر کو پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔
ضمنی انتخابات،حتمی فہرست