کراچی (آئی این پی ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی کو شدید خطرہ ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نے منچھر جھیل کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سپریو بند کا بھی فضائی جائزہ لیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی کو شدید خطرہ ہے اور منچھر میں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منچھر کو 123 فٹ پر خطرہ بڑھ جائے گا۔امید ہے اگلے 8 دنوں میں منچھر میں پانی کی سطح کم ہوگی۔ مجھے ایسے فیصلے کرنے ہیں جس سے شہر ڈوبنے سے بچیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بدین کے نہر میں شگاف پڑا جہاں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔ٹینٹس کی کمی شکایات ہیں اب تک ایک لاکھ پانچ ہزار ٹینٹس تقسیم کئے گئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ