ناکافی کیمپ،خواتین، بچوں کی حالت بہت پریشان کن ہے،عائشہ سید 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جماعت اسلامی پاکستان اور سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے نوشہرہ میں سیلاب زدگان کے کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ2010 کے فلڈ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کر لیا جاتا تو اتنا نقصان نہ اٹھانا پڑتا،انہوں نے کہا کہ یہاں کیمپوں میں ہزاروں بدحال خاندان ہیں لیکن کیمپ ناکافی ہیں اور ضروریات اشیاءبھی نہ ہونے کے برابر ہیں،کیمپوں میں خواتین اور بچوں کی حالت بہت پریشان کن ہے ان کے گھر،کھڑی فصلیں،مویشی اور دکانیں تک بہہ گئےں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قراة العین بھی وہاں موجود تھیں،عائشہ سید نے الخدمت میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا،جہاں مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی جارہی تھیں، جماعت اسلامی پاکستان ویمن ونگ کی طرف سے امدادی سامان میں بچوں اور خواتین کی بنیادی ضروریات اور ادویات کے علاوہ عطیات / نقد رقم بھی تقسیم کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن