راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اندرون شہر کاروباری مارکیٹوں اور بازاروں میںتجاوزات کی بھرمار سے شہری عاجز آگئے ،اندرون شہر اقبال روڈ،چائنہ مارکیٹ،لیاقت روڈ،باڑہ مارکیٹ،بازار تلواڑاں،ا ردو بازار،بوہڑ بازار،بھابھڑہ بازار، سرکلر رو ڈ، صرافہ بازار، جامعہ مسجد روڈاور پرانا قلعہ سمیت دیگر کاروباری مارکیٹوں اور بازاروں میںتجاوزات قائم کر لی گئیں،ٹھیلہ وریڑھی بانوں اور چھابڑی فروشوں نے اندرون شہر فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قبضے جمالیئے ہیں،دکانوں کے سامنے موٹر سائیکلوں کی لمبی لمبی لائنیں لگی ہوتی ہیں جن کے آگے گاڑیاں بھی کھڑی کردی جاتی ہیں،بیرونی علاقوں اور مضافات سے شہر میںخریداری کیلئے آنیوالوںکو سخت مشکلات پیش آتی ہیں،گھنٹوںٹریفک جام معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے مردوں باالخصوص خواتین کا پیدل چلنا بھی عذاب بن گیا ہے، تجاوزات مافیا کے خوف اور لڑائی جھگڑے کے ڈر سے سرکلر روڈ پر آپریشن ایک خواب بن گیا ہے ،میونسپل کارپوریشن کے شعبہ تجاوزات کے عملہ نے چپ سادھ رکھی ہے، چند کرپٹ اہلکار لمبی لمبی دیہاڑیاں لگارہے ہیں لیکن انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، شہریوںنے کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل سے تجاوزات کیخلاف سخت آپریشن کرنے اور کرپٹ اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔