شوکت ترین کی آڈیو لیکس معیشت کو دیوالیہ کی طرف لے جانا چاہتی ہے، شرجیل میر


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )مرکزی انجمن تاجران و مرکزی انجمن شہریان راولپنڈی کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ ملکی مفادات کو پس پشت ڈال کر صرف اپنی سیاست چمکانے میں پی ٹی آئی کے رہنما ءمصروف ہیں پہلے فواد چوہدری نے بیان دیا اب جو آڈیو لیک ہوئی اس سے ساری سازش سامنے آگئی ہے یہ لوگ تو بیرون ملک میں رہتے ہیں ،سابق وزیر خزانہ کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے ،یہ ریاست کے خلاف ہیں عوام ان کو کبھی نہیں بخشے گی پاکستان کو آنچ آئی تو ہم ان کا جینا حرام کر دیں گے ،ہم سمیت ہر پاکستانی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ،حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ آئی ایم ایف کی شرائط کو سامنے لائے اور بتائے کہ اس معاہدے سے عوام کو کتنا ریلیف ملے گا ،ان خیالات کا اظہار صدر شرجیل میر ،طاہر تاج بھٹی ،عاطف شاہ ،سلیم پرویز بٹ ،شیخ اورنگزیب،ثنا اللہ خان ،رب نواز ،فیصل عباسی ،شیخ شبیر احمد ،چوہدری شوکت ،شیخ اعجاز،امتیاز عباسی ،سید عاصم شاہ ،سموئیل دیگر نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 انھوں نے مزید کہا ہے کہ سابق مشیر خزانہ کی آڈیو لیکس معیشت کو دیوالیہ، بربادی اور مکمل جمود کی طرف لے جانا چاہتی ہے سابق مشیر خزانہ شوکت ترین اور تیمور جھگڑا کے ملکی سالمیت کے خلاف کی جانے والی گفتگو کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے ،ہم آج دو بجے احتجاجی تحریک شروع کرنے لگے ہیں اس تحریک میں احتجاجی مظاہرے کریں گے ،آئی اہم ایف کی قسط سے معیشت کا پہیہ چل جا ئے گا مہنگائی کم ہو گی ،سیلابی صورتحال میں ہمارے تاجر بغیر منافع کے اشیاءکی فراہمی کا اعلان کر چکے ہیں ۔ہم بھی واضح کرتے ہیں جو منافع خور ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں
اسلحہ ، منشےات ، مال مسروقہ برآمد، اسلام آ باد مےں13 ملزمان گرفتار 
اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے اسلحہ ، منشےات اور مال مسروقہ برآمد کرکے 13 ملزمان گرفتار کرلئے اشتہاری بھی پکڑے گئےانڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے عبد الماجد سے پستول 30بور معہ ایمو نیشن، تھا نہ سہا لہ پولیس نے ساجد وسیم سے ما ل مسروقہ، لو ہی بھیر پولیس نے عبد الر حمن سے پستول 30بور معہ ایمو نیشن، نیلور پولیس نے اظہر محمود سے1240گر ام چرس، کو رال پولیس نے ریا ست اور محسن وسیم سے1130گر ام چرس اور پستول 30بور معہ ایمو نیشن، کھنہ پولیس نے ذبیع اللہ سے پستول 30بور معہ ایمو نیشن برآمدکرلئے جبکہ تھا نہ سبزی منڈی اور تھا نہ شہزاد ٹا ﺅن پولیس کی ٹیمو ں نے اشتہاری گرفتار کرلئے ۔

ای پیپر دی نیشن