موبائل ایجوکیشن یونٹ نے تعلےمی اداروں مےں ٹریفک قوانین کی پاسداری کا درس دیا 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی زنیرااظفر کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ راولپنڈی کی ٹیم نے مختلف سکولوں اور کالجوں کا دورہ کیا اور طلباءکو روڈ سیفٹی کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور کالج کے طلباءکو ون ویلنگ اور اوور سپیڈنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا گیا اور دوران لیکچرز ٹریفک قوانین کی پاسداری کا درس دیا علاوہ ازیںمختلف شاہراہوں، بس اڈوں،ٹول پلازوں پر ڈرائیوروںکو آگاہ کیا کہ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیںدوران ڈرائیونگ ٹیلی فون کا استعمال بالکل نہ کریں بڑی تعداد میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...