شوکت ترین کی آڈیو لیک سے پی ٹی آئی کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے،چیف جسٹس سو موٹو ایکشن لیں، رہنماﺅں کے ہمراہ پرےس کانفرنس 


اسلام آباد (خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران نیازی ریاست کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں ، شہباز گل کے جونیئر افسران کو قیادت کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے بعد شوکت ترین کی آڈیو لیک دوسری قسط ہے،پی ٹی آئی کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے، عمران نیازی نے جھوٹ کی بنیاد پر نوجوان نسل کو ورغلایا، پی ٹی آئی نااہل اور نالائق ہے اور کسی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،چیف جسٹس سابق وزیر خزانہ کی آڈیو پر سو موٹو ایکشن لیں،نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں ن لیگ کے دیگر راہنماوں محسن شاہنواز رانجھا، انجم عقیل خان اور راجہ وقار ممتاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ کی جو مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے اس میں واضح کہہ رہے ہیں کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی ڈیل کو سبوتاژ کرنا ہے، انجم عقیل خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا دوہزار چودہ کا دھرنا پاکستان کے خلاف سازش تھا،ملک کے اس وقت معاشی حالت بہت کمزور ہے،سابق وزیر خزانہ کی آڈیو لیک جو سامنے آئی ہے جو وہ اس میں وزرا خزانہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب کو ہدایات دے رہے یہ بھی پاکستان کے خلاف سازش ہے،پی ٹی آئی اقتدار اور اپنی سیاست کے لیے ملکی سلامتی کو داو پر لگانے پر تلی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن