راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر عمرا ن گلزا ر نے ڈینگی ٹیم کو ہا ئی الر ٹ رہنے کا حکم دے دیا اس سلسلے میں ڈینگی کے خلا ف کینٹ کے مختلف علا قو ں میں سر ویلینس شروع کر دی گئی کنٹونمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر نے ڈینگی وا ئر س کے خا تمہ کیلئے تما م تر اقدا ما ت کو تیز کر نے اور کا ر کر دگی کو بہتر سے بہتر بنا نے پر زور دیا ہے اور ہدا یا ت جا ری کیں کہ ڈینگی کہ حوا لہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کو تا ہی بر دا شت نہیں کی جا ئے گی۔ اس سلسلہ میں راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ کی جا نب سے کینٹ کے تما م وارڈز میں آگا ہی مہم برا ئے ڈینگی کے بینر ز اور پو سٹر بھی آویزا ں کر دیئے گئے ہیں تا کہ ڈینگی جیسی مہلک بیما ری سے بچا جا سکے۔ اینٹی ڈینگی مہم پر مشتمل آو¿ٹ ڈورٹیموں نے 200گھر و ں کی سرولینس کی جس دورا ن10گھروں سے لا روا مل جسے مو قع پر تلف کر دیا گیا کینٹ کے مختلف علاقوں بر ٹش ہوم،نصیر آباد،ویسٹریج، مصریال روڈ، چوہڑ،رینج روڈ،ڈھوک گجراں میں موجود ٹائر شاپس، کارخانہ، دکانوں، ہوٹلوں، پلا ٹس، فلٹر یشن پلا نٹس اور قبر ستا ن کی سر ولینس کی جن سے 8مقامات سے لاروا برآمد ہوا جسے موقع پر تلف کر دیا گیا۔جبکہ اینٹی ڈینگی ٹیم کی جا نب سے کینٹ کے مختلف علاقوں میں فوگنگ بھی کی گئی۔ اس حوا لہ سے عوا م النا س سے اپیل کی جا تی ہے کہ وہ اپنے اردگر د کے ماحو ل کو صاف ستھرا رکھیں کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
کینٹ کے مختلف علا قو ں میں سر ویلینس شروع،10گھروں،8مقامات سے لاروا برآمد، ، عوام سے اردگر د ماحو ل کو صاف ستھرا رکھنے کی اپےل
Aug 30, 2022