پیر ودھائی سیکٹر، 41گاڑیوں کے چالان ، 2گاڑیوں کے روٹ پر مٹ معطل


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشادکے احکامات پر انچارج ٹریفک پیر ودھائی سیکٹر عامرعلی اپنے سیکٹر میں عوام الناس کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کےلئے کوشاں ۔ سیکٹرکے مختلف مقامات پر پبلک سروس کی چیکنگ کے دوران روٹ کیخلاف ورزی ،پبلک سروس ڈرائیونگ لائسنس اورفٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر41گاڑیوں کے چالان کرد ےئے دوگاڑیوں کے روٹ پر مٹ معطل کردےئے جبکہ کاغذات نامکمل ہونے پر3کو تھانہ میں بند کروایاچیف ٹریفک آفیسر نے انچارج ٹریفک پیرودھائی کو شاباش دیتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی جاری رکھنے کے احکامات دےئے۔

ای پیپر دی نیشن