اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی ہدایات پر اسلام آبا د کیپیٹل پولیس نے سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والے متاثرین کی امدادکا فیصلہ کیا ہے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے گریڈ17سے اوپر تمام افسران کی دو دن اور گریڈ1تا 16تک کے ملاز مےن کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی امداد میں دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے اس مشکل کی گھڑی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ریسکیو 15میں امدادی کمیپ بھی قائم کیا ہے اور مخیر حضرات سے سیلاب متاثرین کی زیادہ سے زیادہ امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔