اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت) نونہالوں کو پولیو‘ ڈینگی اور کرونا وائرس سے بچانا قومی ذمہ داری ہے پاکستان کو پولیو فری ریاست بنانے کے لیے سماج کے ساتھ ساتھ اساتذہ‘ طلباءاور والدین کا متحرک رہنا بھی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز علم دوست شخصیت پرنسپل کیرئیر گرلز سکول ستارہ مارکیٹ بیگم نائلہ عبیداللہ نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اساتذہ اور والدین سے گفتگو میں کرتے ہوئے کےا، انہوں نے کہا کہ ان کی تدریسی ٹیم چیئرمین نیشنل ایسوسی ایشن چوہدری عبید اللہ کی قیادت وراہنمائی میں نونہالوں کی بیماریوںسے بچانے میں سرگرم ہے۔انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں ، طبی یونٹ اور تعلیمی ادراروں نے پولیو ہیلتھ روکرز سے بے مثال تعاون کرکے موذی مرض کو وطن عزیز سے نکالنے کی بہترین کوششیں کیں۔ بیگم نائلہ عبیداللہ نے بتایا کہ
کیرئیر گرلز سکول انتظامیہ نے چیئرمین نیشنل ایوسی ایشن آف پرائیوٹ سکولز چوہدری عبید اللہ کی سربرا ہی و سرپرستی میں پولیومہم کی کامیابی میں توانا ئی صرف کیے جس پر تمام اراکین اور سٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔جڑواں شہروں میں محکمہ صحت نے 9لاکھ 48ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا 3945موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ انھوں نے کہا کہ 16ہیلتھ سینٹروں میں282ٹیمیں موجود ہیں، 249یونین کونسلوں میں میڈیکل آفیسر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 840ایریا انچارج مقرر کئے گئے تھے ۔ مسز عبید نے بتایا کی پولیو کے مکمل خاتمہ تک ہماری کوشیشیں جاری رہیں گی۔