کراچی( نیوز رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے نیوی افسر کو قتل کرنے کے مقدمے میں کالعدم تنظیم کے ہائی پروفائل ملزمان کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی،سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ نے نیوی افسر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمے میں کالعدم تنظیم کے ہائی پروفائل ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کالعدم تنظیم کے ہائی پروفائل ملزمان کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ سعد عزیز، طاہر کو قتل کے مقدمہ میں عمر قید ،جرمانے، جائیداد ضبطگی کی سنائی گئی تھی۔ عدالت نے ملزمان کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کردیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مدعی مقدمہ نے بتایا تھا کہ ستمبر 2013 میں نیوی افسر کیپٹن ندیم احمد کو قتل کیا۔ بھائی اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگئے،بھابھی زخمی ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف صفورہ کے علاقے میں آغا خان کمیونٹی کی بس پر فائرنگ کرکے پچاس سے زائد افراد کو ہلاک کرنے کا بھی الزام ہے۔
سزا کالعدم