ملتان( خبر نگار خصوصی) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے سیلاب متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لنے کیلئے راجن پور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی ٹیموں کو ریلیف سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے بتایا کہ ڈی جی خان اور راجن پور میں سیلاب سے 3لاکھ 57 ہزار 171 ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔کپاس 1لاکھ 76ہزار12 ایکڑ، دھان 53 ہزار 532 ایکڑ، تل اور مونگ کی 21 ہزار 784، کماد 28 ہزار 272 ایکڑ، چارہ جات کے 77ہزار 556 ایکڑ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب اور رودکوہیوں کے پانی سے راجن پور کے 179 مواضعات متاثر ہوئے ہیں۔ جس میں سے 24 ہزار 794 گھروں کو نقصان پہنچا ۔
سیکرٹری زراعت
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کریگی
ملتان (خصوصی رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)لاہور کی فیکلٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے فوری اقدامات کی منظوری دی گئی۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کہا کہ یونیورسٹی کے سٹی اور جناح کیمپس میں ریلیف کیمپ لگائے جائیں گے۔جہاں طلبہ اور فیکلٹی مل کر سیلاب متاثرین کیلئے ادویات،خوراک،کپڑے،جوتے،پانی اور دیگر سامان اکٹھا کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ اخوت،الخدمت فاو¿نڈیشن اور پی ایس آئی ایم جیسی تنظیموں کے اشتراک سے سیلاب متاثرین کو میڈیکل ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یو ایچ ایس کے 140 الحاق شدہ اداروں کے طلبہ اور فیکلٹی کو بھی فلڈ ریلیف ورک کیلئے متحرک کیا جائیگا۔فیکلٹی کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں خصوصاً بچوں اور عورتوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز
سیلاب سے 3لاکھ 57 ہزار ایکڑ پر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچا، سیکرٹری زراعت
Aug 30, 2022