خانیوال(نامہ نگار، نےوز رپورٹر )صوبائی حلقہ پی پی 209 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ سمیت وفاقی اور صوبائی محکموں کے ہیڈز کو آن بورڈ لے لیا ، سرکاری افسران،ملامین کی ٹرانسفرز پوسٹنگ،حلقہ 209 میں ترقیاتی منصوبوں پر پابندی لگا دی گئی ،ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حلقہ 209 سید ندیم حیدر ،ریٹرننگ آفیسر انور اقبال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اے سی خانیوال،وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے، دو اکتوبر پولنگ ڈے پر حلقہ میں 173 پولنگ اسٹیشنز اور 560 پولنگ بوتھ قائم کئے جائینگے۔
پی پی 209الیکشن