رٹہ سسٹم کا خاتمہ، میٹرک اور انٹر کے پیپر پیٹرن میں تبدیلی

Aug 30, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر)صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام ہونے والے امتحانات میں رٹہ سسٹم کا خاتمہ کرنے کے لئے میٹرک اور انٹر کے پیپر پیٹرن میں تبدیلی کردی گئی، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2023 میں50 فیصد کنسپچول (بنیادی خیالات)پر مبنی سوالات شامل کیے جائیں گے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں 2024 میں میٹرک اور انٹر کے امتحان میں 70 فیصد پیپر میں کنسپچول سوالات شامل کیے جائیں گے، 2024 کے بعد میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے ہر پیپر میں صرف 30 فیصد رٹہ کے سوالات شامل ہوں گے، کنسپچول سوالات شامل کرنے سے طالب علموں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوگا، تعلےمی بورڈ حکام کے مطابق صرف تصوراتی سوالات پر عبور رکھنے والے طالب علم امتحان پاس کرسکیں گے۔
پیپر پیٹرن تبدیل

مزیدخبریں