پرامن معاشروں میں ایک  دوسرے کی رائے کا احترام کیا جاتاہے:پروفیسر ثمینہ راؤ



لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ گریجویٹ کالج شاد باغ برائے خواتین کی پرنسپل پروفیسر ثمینہ راؤنے کہا ہے کہ پرامن معاشروں میں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کیا جاتاہے۔ طالبات اپنے رویوں میں بہتری کیلئے جذباتی اور فکری اصلاح پر توجہ مرکوز کریں۔ میانہ روی اور اعتدال ہی تشدد اور انتہاپسندی جیسے رویوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ وہ گزشتہ روز انتہاپسندی اورتشدد کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پروائس پرنسپل پروفیسر کنیز فاطمہ، پروفیسر نائلہ اسد اور عنبرینہ ارم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن