مخیر حضرات سیلاب متاثرین  کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں:ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم 


فیروزوالہ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ نشیبی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور انکی مدد کیلئے حکومت کے ساتھ پاک آرمی بھی شانہ بشانہ کام کر رہی ہے۔ تاجر ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں مخیر حضرات اور ضلع کے تاجران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاک آرمی کے افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری مظہر سرور گجر، اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد جمیل، چیف ایگزیکٹو خدیجہ پولی کلینک ڈاکٹر طارق محمود کھوکھر ، چیف آفیسر جاوید چوہان، اور بڑی تعداد میں تاجران موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن