لاہور (نیوز رپورٹر) سیلاب سے متاثرہ لاکھوں خاندانوں کی مدد کیلئے ملک کے صنعتکار‘ تاجران ایک دن کا منافع اور سرکاری و نیم سرکاری اور صنعتوں اور تجارتی اداروں کے ملازمین ایک دن کی اجرت دیکر نیک مقصد کی تکمیل فرمائیں تاکہ سیلاب سے لاکھوں متاثرین درپیش مشکل سے جلد نکل سکیں۔ انہوں نے آرمی افسروں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس نیک کام میں ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دے رہے ہیں۔ یہ اپیل خورشید احمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز نے ایک اخباری بیان میں کی۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور محنت کشوں کے رہنمائوں اور محب الوطن شہریوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنے مالی وسائل کو پوری طرح بروئے کار لا کر سیلاب کے متاثرین کی ہرممکن مدد فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ اس نیک جدوجہد میں ہمیں کامیاب فرمائیں۔