لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف این اے ،120 کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ ورکر کنونشن سے سابق وفاقی وزراء حماد اظہر بریگیڈیئر اعجاز شاہ ،سینٹر اعجاز احمد چوہدری، طارق حمید زبیر نیازی اور میاں عبادفاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمپورٹڈ منہوس حکومت کا مقابلہ کریں گے۔ حقیقی آزادی کی تحریک بھی چلائیں گے اور سیلاب متاثرہ افراد کی مدد بھی کریں گے۔ قوم پر بھکاری لیڈر مسلط ہے۔ کوئی قوم بھکاریوں کی عزت نہیں کرتی۔ انسان سیاست عزت کیلئے نہیں بڑے مقاصد کیلئے کرتا ہے۔ سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں 22 کروڑ پاکستانی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سیلاب نے پورے پاکستان کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ پی ٹی آئی سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پوری قوم غمزدہ ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج سیلاب متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کیلئے ٹیلی تھون کریں گے۔ وہ سارا فنڈ پنجاب اور کے پی کے کی حکومت کو دیا جائے گا۔ وہ پھر متاثرہ افراد کی بحالی اور مدد کیلئے خرچ کریں گی۔ امپورٹر حکومت پر کسی کو اعتبار نہیں۔ عوام عمران خان کو فنڈ دے گی۔ عمران خان ایک ایماندار لیڈر ہیں۔ پوری دنیا ان کی عزت اور ان پر اعتبار کرتی ہے۔ عمران خان نے اقتدار میں آتے ہیں دس ڈیموں کی بنیاد رکھی پچاس سال میں کوئی ڈیم نہیں بنا ڈیم بننے سے پاکستانی عوام کو سستی بجلی ملے گی۔ امپورٹڈ حکمرانوں کی ترجیح صرف اپنی جیب بھرنا ہے ۔