لاہور(خصوصی نامہ نگار)13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کے کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان نے کہاہے کہ 7ستمبر1974ء ہماری ملکی تاریخ کاوہ عظیم روشن ترین تاریخ سازدن ہے کہ جس دن مسلمانوں کی 90سالہ جدوجہداورقربانیاں رنگ لائیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طورپرمنکرین ختم نبوت انگریز کے خودکاشتہ پودے فتنہ قادیانیت کوانکے کفرودجل وکافرانہ غلیظ عقائدکی بناپرآئینی وقانونی طورپرغیرمسلم اقلیت قراردیااوراس طرح قومی اسمبلی نے قادیانیوں کوپاکستان کی چھٹی غیرمسلم اقلیت ڈکلیرکرکے جہاں اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کوآئینی وقانونی تحفظ فراہم کیاوہاں آقاؐ کی نبوت ورسالت کی لاج رکھ لی۔ اس تاریخ سازفیصلہ کی یادمیں 7ستمبرکوحسب سابق امسال بھی یوم تحفظ ختم نبوت انتہائی جوش وجذبہ کیساتھ بھرپوراندازسے منایاجائے گاجسکے تحت مذہبی جماعتوں کی طرف سے ملک بھرمیں ملگیرسطح پرمختلف نوعیت کے پروگرامزہونگے جن میں عقیدہ ختم نبوت وناموس کے تحفظ اورفتنہ قادیانیت سمیت تمام فتنوں کے قلع قمع کیلئے تجدیدعہدکیاجائے گا۔