سیلاب: 7ستمبر کو ختم نبوت  کانفرنس لاہور ملتوی 

Aug 30, 2022


لاہور ( خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام لاہور کے امیر حاجی محمد ایوب بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 7ستمبر کو ایوان احرار لاہور میں ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔ مرکزی قیادت اس وقت سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کے تمام یونٹس کے ذمہ داران اور کارکنان بھی امدادی فنڈز جمع کریں اور مرکزی کیمپ تک پہنچانے کا اہتمام کریں۔

مزیدخبریں