پی ڈی ایم نے ذاتی مفادات ، مخالفین کو کچلنے کے سواکچھ نہیں کیا:اعجاز چوہدری

Aug 30, 2022


لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صد ر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ آدھاپاکستان سیلاب میں ڈوب چکا ہے متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے بیٹھے زندگی بسر کرنے پرمجبور ہیں۔ سیلابی صورتحال نے حکمرانوں کی بے حسی واضح کردی ہے۔ وفاقی حکومت مال پانی اکٹھانے کے چکروں میں ہے امپورٹڈ حکومت کچھ نہیں کررہی۔سندھ،بلوچستان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 1000 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل اور ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا ہے مگرکرائم منسٹر اور انکے وزراء  سیلاب زدگان کی امداد وبحالی کی بجائے عیش وعشرت کے مزے لے رہے ہیں۔ پی ڈی ایم جماعتوں نے اقتدار میں آکر ذاتی مفادات اور مخالفین کو کچلنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ عمران خان سیلاب زددگان کیساتھ کھڑے ہیں۔ پوری قوم کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ پورا ملک ڈوب رہا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں کی خدمات قابل قدر ہیں۔ یہ وقت بلوچستان، سندھ، خیبر پی کے اور جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت کا ہے۔سیلاب زدگان آپ کی طرف امدادی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں