سیلاب سے منٹنے ، تعمیر نو کیلئے پاکستان کومزید امداد دیں گے : چینی صدر 

Aug 30, 2022

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین کا کہنا ہے کہ عالمی موسمیاتی رد عمل میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے، امید ہے کہ پاکستانی اس آفت پر قابو پالیں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین پاکستان کو سیلاب سے متعلق امداد  اور  تعمیر نو میں مزید مدد دے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان موسمیاتی تزویراتی تعاون میں شراکت دار ہیں اور ایک دوسرے کے خوشی غم میں شریک ہیں، مشکل وقت میں دل کی گہرائیوں کے ساتھ پاکستان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کو ہنگامی انسانی امداد کی اضافی کھیپ دینے کا فیصلہ کیا ہے، چینی ریڈ کراس پاکستان ریڈ کریسنٹ کو 3 لاکھ امریکی ڈالر نقد دے گی۔ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی معلومات دل دہلا دینے والی ہیں۔ چین اور پاکستان موسمی سٹرٹیجک تعاون میں شراکت دار ہیں۔ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے خوشی غم میں شریک ہیں۔ چینی ریڈ کراس پاکستان ریڈ کریسنٹ کو تین لاکھ امریکی ڈالر نقد دے گی۔ آل پاکستانی چائنیز انٹر پرائزز ایسوسی ایشن نے سیلاب ریلیف فنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے عطیہ دیا ہے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانہ اور چین میں پاکستانی سفارتخانہ فنڈ ریزنگ کیلئے رابطے میں ہیں۔ دریں اثناء چینی صدر نے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی کے نام خیرسگالی کا پیغام دیا ہے۔ چینی صدر نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ شی جن پنگ نے کہا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے چین پاکستان کو مدد فراہم کرتا رہے گا۔ یقین ہے پاکستان حکومت اور عوام مشترکہ کاوشوں سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پا لیں گے۔

مزیدخبریں