حلیم عادل جیل سے رہا ہوتے ہی دوسرے کیس میں گرفتار


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔ حلیم عادل شیخ کو پولیس نے جیل سے رہا ہوتے ہی دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے دوبارہ گرفتاری پر سنٹرل جیل کراچی کے مین گیٹ پر دھرنا دے دیا۔ کارکن پولیس موبائل پر چڑھ گئے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ پولیس نے حلیم عادل کو جیل سے نکال کر اغوا کرنے کی کوشش کی۔ شرجیل میمن‘ خورشید شاہ کیلئے الگ اور حلیم عادل کیلئے سندھ میں الگ قانون ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...